• دہلی مشاورتی اجتماع برائے مدارس میں کئی اہم امور و تجاویز قرارداد کی شکل میں منظو

مدارس مخلص و تربیت یافتہ دینی فکر رکھنے والے حضرات ہی قائم کریں اور اساتذہ بغیر تربیت کے نہ رکھے جائیں

 

• دہلی مشاورتی اجتماع برائے مدارس میں کئی اہم امور و تجاویز قرارداد کی شکل میں منظور* 
ان ہی مدارس کے لئے تصدیق نامے جاری کئے جائیں گے جن کے نظام درست صحیح و مکمل پائے جائیں گے 
نئی دہلی 31 اگست 2024


 
مشاورتی اجتماع برائے مدارس اسلامیہ کا انعقاد مدرسہ باب العلوم جعفرآباد دہلی میں ہوا جس کی صدارت مولانا محمد داٶد امینی صدر رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند صوبہ دہلی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مولانا محمد جاوید صدیقی قاسمی دہلی نے انجام دئیے 
منعقدہ مشاورتی اجتماع کی غرض و غایت و امور پر تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے مفتی ذکاوت حسین قاسمی شیخ الحدیث مدرسہ امینہ کشمیری گیٹ دہلی و نائب امیر شریعت صوبہ دہلی نے کہا کہ مدارس کے موجودہ قیام کی جو تصویر سامنے ہے اور روزانہ مدارس سے متعلق جس طرح کی منفی صورت حال پے در پے پیش آرہی ہے وہ قابل غور ہے جبکہ مدارس کا قیام مخلصین و اہل فکر کے ذریعے ہی جب وجود میں آئیں گے تب ہی مدارس کے مقاصد و افادیت کی تکمیل  ممکن ہے 
 ورنہ دنیا و پیسے کمانے کی نیت سے قائم کئے گئے مدرسے مکتب کبھی اپنے اصول و ضوابط و افادیت پر مبنی نہیں رہ سکتے لہذا اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے 
واضح رہے کہ چند روز قبل مدرسہ تعلیم القرآن مصطفےآباد دہلی میں ایک طالب علم کی موت کی شکل میں ایک حادثہ پیش آیا جس نے سبھی کو ہلا کر رکھ دیا بے چین کر ڈالا
 اس حادثہ کے بعد  اہل مدارس و عوام کے درمیان دوریاں بڑھتی نظر آرہی ہیں مدارس کے تئیں عوام میں شکوک و شبہات کا ماحول بنتا نظر آرہا ہے جو نہایت تشویش کی بات ہے 
مدارس اسلامیہ قوم کے بچوں کی تعلیم و تربیت دینے کے ذرائع ہیں اگر مدارس سے عوام کا اعتماد اٹھ گیا تو نہایت افسوسناک و تشویشناک صورت حال پیدا ہو سکتی ہے مدارس سے بد ظن ہونا بد گمانی رکھنا و متنفر ہوجانا یہ ملت اسلامیہ کے حق میں بہت غلط ہو سکتا ہے لہذا قیام مدارس کے مقاصد کے پیش نظر اہل مدارس کو چاہیے کہ مدارس کے نظام و رہن سہن رکھ رکھاٶ کھان پان تعلیم و تربیت دارالاقامہ کے نظام منتظمین کی نظر و فکر و اچھی  سوچ اسی طرح  دینی خدمات سے مخلصانہ وابستگی و آخرت کے انجام کی فکر رکھنے والے معلمین کا تقرر وغیرہ وغیرہ ملحوظ رہے
 الغرض مدارس کے قیام و استحکام کے لئے اب بہت کچھ سامنے رکھنے کی پہلے ضرورت ہے ان مذکورہ چیزوں پر مشاورتی اجتماع میں موجود مختلف تنظیموں و اداروں سے وابستہ و ذمہ داران علماء نے بہت زور دیا 
جن میں جمعیة علماء صوبہ دہلی کے صدر مولانا محمد مسلم قاسمی استاذ حدیث مدرسہ عالیہ فتحپوری دہلی 
جمعیة علماء صوبہ دہلی کے جنرل سکریٹری مفتی عبد الرازق قاسمی 
جمعیة علماء صوبہ دہلی کے صدر مولانا محمد عابد قاسمی امارت شرعیہ صوبہ دہلی کے نائب امیر شریعت مفتی ذکاوت حسین قاسمی دینی تعلیمی بورڈ جمعیة علماء ہند کے صدر مولانا محمد داٶد امینی و جنرل سکریٹری دینی تعلیمی بورڈ جمعیة علماء ہند صوبہ دہلی قاری عبد السمیع 
مدرسہ عبد الرب  کشمیری گیٹ دہلی کے استاذ مفتی ظفرالدین ادارہ فکر و ادب کے سرپرست ماسٹر نثار احمد شاعر اسلام و ادیب و حضرت علی مسجد کے امام و خطیب مولانا آصف محمود قاسمی و جمعیة علماء شمال مشرق دہلی کے جنرل سکریٹری مفتی گلزار احمد قاسمی  مولانا قاسم نوری مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن میر درد روڈ نئی دہلی مفتی عطاء الرحمن قاسمی قاضی شہر بھوپال و مولانا شمشاد دمکوری قابل ذکر ہیں 
مولانا محمد داٶد امینی صدر رابطہ مدارس صوبہ دہلی نے کہا کہ منتظمین مدارس کو بچوں کی نفسیات سے واقف رہنے کی ضرورت ہے واضح رہے کہ مدارس کے لئے تصدیق نامہ پوری تحقیق و  معلومات و معائنہ کے بعد ہی جاری کیا جائیگا 
اس موقع پر قاری احرارالحق جوہر قاسمی رکن مجلس عاملہ رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند صوبہ دہلی نے کہا کہ مدارس کے منتظمین اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت و صحت کی مکمل فکر رکھیں والدین سے ملاقات کا ایک نظام بنائیں بچوں کو کوفت نہیں ہونی چاہیے 
قاری احرار الحق جوہر قاسمی نے کہا کہ حالیہ مدرسہ میں پیش آئے بچے کے حادثہ پر ہم بچے کی والدہ و گھر والوں کے ساتھ کھڑے ہیں ماں کو انصاف ہر حال میں ملنا چاہیے آپنے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ منتظمین و سرپرست مدارس باکردار و مخلص ہونے چاہیے 

 *مشاورتی اجتماع میں مدارس سے متعلق کئی اہم فیصلے لئے گئے مزید جو تجاویز منظور ہوئیں وہ حسب ذیل ہیں* 

بچوں کو بالکل بھی نہ گالیاں دی جائیں نہ مارا پیٹا جائے 

مدارس کے اساتذہ تربیت یافتہ ہوں 
قرآن خوانی کے نام پر قرآن کریم کی ناقدری نہ کی جائے 

کھانا صحیح و عمدہ ہو 

ماں باپ سے بچوں کی ملاقات پر کوئی پابندی نہ ہو وقتا فوقتا گھر جانے کی بھی اجازت ہو 

بچوں سے کوئی جسمانی خدمت قطعا نہ لی جائے 

اساتذہ بچوں کے درمیان موبائیل استعمال نہ کریں اور نہ ہی کوئی ویڈیو وغیرہ بچوں کو دکھائیں 

تعلیم و تربیت پر پوری نظر رکھیں 

مدارس میں تربیتی اجتماعات و مجالس کا اہتمام کریں 

صاف صفائی کا مکمل خیال رکھیں 

بچوں سے چندہ بالکل نہ کرائیں و سبزی گوشت کی اگاہی کے لئے تھیلی لیکر بازار منڈی قطعا نہ بھیجیں 
 
اس موقع پر اظہار خیال کرنے والوں میں مولانا محمد عامر رشیدی مصطفےآباد مفتی فاروق قاسمی گنگوہی مفتی بشیر الدین قاسمی برھمپوری دہلی  مولانا عاقل قاسمی مفتی سعادت کریم گھونڈہ دہلی مولانا مفتی ثاقب قاسمی مصطفےآباد دہلی قابل ذکر ہیں 

جبکہ شرکاء میں مفتی برھان الدین قاسمی الحسنی مہتمم دارالعلوم محمدیہ مصطفےآباد مولانا رضوان انجم قاسمی مہتمم جامعہ رحمانیہ دارالقرآن  مصطفےآباد مفتی جاوید قاسمی امام و خطیب نور مسجد مصطفےآباد قاری نظام مدرسہ مفتاح الاسلام جنتا کالونی ویلکم دہلی مولانا شمس القمر قاری ارشاد 
قاری تنویر قاری تصور قاری صادق قاری نسیم قاری شاکر قاری جمال اختر قاری عبد الخالق مفتی رحمت اللہ قاری ثناءاللہ صدیقی قاری عبد المنان قاری عبداللہ قاری شرف الدین مولانا انوار قاری ثناءاللہ قاری ولی اللہ کے علاوہ مدارس کے منتظمین و معلمین انتظامیہ و ذمہ داران نے شرکت کی 
مولانا محمد داٶد امینی کی دعاء پر اجتماع کا اختتام ہوا 

منجانب 
دفتر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند صوبہ دہلی مدرسہ باب العلوم جعفرآباد دہلی

Post a Comment

SEEMANCHAL EXPRESS

Previous Post Next Post