ہولی وشب برأت ایک ہی دن ہیں اس لئے دونوں تہواروں کو پیار ومحبت سے منائیں: منہاج احمد قاسمی

• ہولی وشب برأت ایک ہی دن ہیں اس لئے دونوں تہواروں کو پیار ومحبت سے منائیں: منہاج احمد قاسمی 



نئی دہلی، سیمانچل ایکسپریس نیوز: آل انڈیا سیمانچل جن وکاس پریشد. کے چیئر مین ومعروف سیاسی و سماجی لیڈراور ہمارا سماج دہلی کے چیف رپورٹر و سیمانچل ایکسپریس کے ایڈیٹر پریس کلب آف انڈیا کے ممبر مولانا منہاج احمد قاسمی نے شب برأت اور ہولی کے تہوار کو مل جل کر منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دوں سالوں سے کوروناکی وجہ سے دھوم دھام سے نہیں منایا گیا لہذا اب یہ موقع فراہم ہواہے تو سبھی لوگ ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے تہواروں کو منائیں جس سے کہ بد امنی کا ماحول پیدا نہ ہو اور ملک میں ایک بار پھر آپسی بھائی چارہ کا ماحول سازگار ہو۔
انہوں نے کہاکہ مذہبی اسلام کسی کی بھی دل شکنی کی اجازت نہیں دیتااس لئے اس تہوار پر ہڑدنگ وغیرہ سے پرہیز کریں۔چونکہ ہولی اور شب برأت ایک ہی دن ہیں اس لئے دونوں تہواروں کو آپس میں مل جل کر پیار ومحبت سے منائیں اور یہ دنیا والوں کو پیغام دیں کہ ہمارا ہندوستان و ہ ہے جہا ں تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کے تہواروں میں شریک ہوتے ہیں اور مبارک باد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ قبرستان جانا سنت ہے مگر خلفشار کا ڈر ہو تو وہاں نہ جاکر مساجد میں عبادت و ریاضت کریں او ر اپنے مرحومین کے لئے ایصال ثواب کریں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات کے پیش نظر ہمیں دوسروں کو سمجھانے کے بجائے خود ہی ایسا راستہ اختیار کرنا ہے جس سے کہ فتنہ ختم ہوجائے۔جس طرف ہولی جلائی جارہی ہواس راستے پر جانے سے حتی الامکان پرہیز کیا جائے کیوں کہ ادھر جانے سے خلفشار کا قوی اندیشہ ہے۔ شب برأت پر ہم سب کو بالخصوص ہمارے نوجوانوں کو بہت ہی احتیاط کی ضرورت ہے۔ہم گزارش کرتے ہیں کہ عبادت و ریاض اپنے گھروں میں یا مسجدو ں میں کریں باہر نہ جائیں اور جانا ہی ضروری ہوتو برادران وطن کا خیال رکھیں۔انہوں نے کہا کہ آج کی شب نوجوان سڑکوں پر گاڑیاں دوڑادوڑا کر ہنگامہ آرائی کرتے ہیں ا یسے قبیح فعل کی نہ تو مذہب اسلام میں کوئی جگہ ہے اور نہ ہی ہمارے ملک کا آئین اجازت دیتا ہے اس لئے ان خرافات میں پڑ کر دنیوی واخروی زندگی کو تباہ و برباد نہ کریں۔

Post a Comment

SEEMANCHAL EXPRESS

Previous Post Next Post