جامعہ تحفیظ القرآن والصنعہ، سنگم وہار میں ششماہی امتحان ومجلس تکمیل قرآن کریم کاشاندارانعقاد

*جامعہ تحفیظ القرآن والصنعہ، سنگم وہار میں ششماہی امتحان ومجلس تکمیل قرآن کریم کاشاندارانعقاد*
(*طلباء:حامل قرآن اورمہمانان:محب قرآن ایوارڈ سے سرفراز*)


سنگم وہار دہلی کاقدیم ومعروف ادارہ جامعہ تحفیظ القرآن والصنعہ اینڈصفہ اکیڈمی میں ششماہی امتحان ومجلس تکمیل قرآن کریم کا شاندار انعقاد عمل میں آیا، جامعہ کےشعبہء حفظ و ناظرہ کاامتحان مفتی عبدالرافع قاسمی،مبلغ دارالعلوم وقف دیوبنداورمفتی محمد اسحاق حقی صاحبان نےلیااورشعبہء منظم مکتب کےتمام طلباء وطالبات کا امتحان مفتی محمد شاکر قاسمی،معاون مرکزی دینی تعلیمی بورڈ،جمعیت علماء ھندنےلےکرنمبرات ثبت کئے،منعقدہ مجلس تکمیل قرآن کریم میں قاری عبد السمیع شاہی،جنرل سکریٹری دینی تعلیمی بورڈ،صوبہ دہلی نےدس خوش نصیب بچوں کاقرآن کریم مکمل کرایا،تشریف لائے ہوئےتمام مہمانان کرام نے حاضرین کےسامنےجامعہ کےتمام طلباء،اساتذہ وذمہ داران  کی ہرطرح کی تعلیمی،تربیتی،دینی وملی خدمات کوخوب سراہااورایک ہی چھت کےنیچےدینی وعصری علوم کےعمدہ انتظام پربانیۓجامعہ قاری شاداب عالم صاحب کو مبارکباد پیش کیا،شرکاء میں جامعہ کےاساتذہ،صفہ اکیڈمی کے معلم ومعلمات، بچوں کے والدین کےعلاوہ علاقہ بھرکےذمہ داران نےبڑی تعدادمیں شرکت کی جن میں صحافی محمد امتیاز،معراج عرف لڈو،بھائی عبدالسلام،مولانازاہد،محمدانوار،سمیع احمد،تحسین بھائی،نصیراحمداوردانش بھائی کےنام قابل ذکرہیں۔

Post a Comment

SEEMANCHAL EXPRESS

Previous Post Next Post