معاشرہ کی اصلاح کیلئے خواتین کا تربیت یافتہ ہونا لازمی ہے: قاضی شہر حافظ عبد القدوس ہادی


معاشرہ کی اصلاح کیلئے خواتین کا تربیت یافتہ ہونا لازمی ہے: قاضی شہر حافظ عبد القدوس ہادی



کانپور (سیف الاسلام) دفتر جامعہ عربیہ اشاعت العلوم قلی بازار کانپور میں شہری جمعیۃ علماء کانپور کے بینرتلے اصلاح معاشرہ کمیٹی کے اراکین و ذمہ داران کی ایک اہم نشست قاضیئ شہر کانپور الحاج حافظ و قاری عبدالقدوس ہادی کارگزار جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء اتر پردیش کے زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں اصلاح معاشرہ کمیٹی کے زیر اہتمام شہر و اطراف شہر کے مختلف علاقوں میں یکم / اکتوبر ۳۲۰۲؁ء سے دس روزہ اجتماع خواتین کے پروگرام منعقد ہونا طے پایا ہے۔اس موقع پر قاضیئ شہر کانپور حافظ عبد القدوس ہادی نے میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس پر فتن دور میں جہاں ہمیں اپنے معاشرہ کی اصلاح کی درکار ہے وہیں ہمیں اپنے گھر و خاندان کو سنبھالنے والی خواتین کی بھی بہتر تربیت کرنی لازمی ہے، جس کے پیش نظر ہر سال کی طرح امسال بھی شہر و اطراف شہر میں اجتماع خواتین کے دس روزہ پروگرام کا ہونا طے پایا ہے جس کے ذریعہ ہمارے معاشرے کی خواتین میں دین و اسلام کے تئیں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اصلاح معاشرہ کمیٹی کے کنوینر مولانا ابوبکر ہادی قاسمی نے نشست کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں زیادہ تر فتنوں کے پیچھے جانے یا انجانے میں خواتین کا کردار نظر آتا ہے اس لئے ہمیں اس سمت بھی کام کرتے ہوئے معاشرے کی خواتین کی اصلاح کیلئے کام کرنا ہوگا۔اس موقع پر میٹنگ میں مولانا عبد القادر قاسمی، مولانا شاکر صاحب قاسمی، مولانا عارف جامعی صاحب، قاری عبد الرحمن اشاعتی صاحب، قاری عمر فاروق اشاعتی سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

Post a Comment

SEEMANCHAL EXPRESS

Previous Post Next Post