میں آرہا ہوں بھارت:مفتی غلام رسول قاسمی

   




میں آ رہا ہوں بھارت!
مفتی غلام رسول قاسمی 
🔴Seemanchal Express • Repoted By - Minhaj Ahmed Qasmi 
مسلم ورلڈ لیگ (رابطہ عالم اسلامی) کے جنرل سیکرٹری محمد بن عبد الکریم العیسی دس جولائی کو چھ روزہ دورے پر ہندوستان آ رہے ہیں، مزہ کی بات یہ ہے کہ ہندوستان کی کسی بھی مسلم تنظیم، ملی ادارے یا شخصیات سے ملاقات کرنے کے بجائے آر ایس ایس کے اجیت ڈول اور بی جے پی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، اکشردھام مندر جائیں گے، ہنود انھیں تاج محل کا نظارہ کرائیں گے، محمد بن عبد الکریم العیسی وہی شخص ہیں جو ٹویٹر پہ تقریباً تین سال سے اپنا اکاؤنٹ " پیڈ پروموٹ" (قیمت ادائیگی) کے ذریعہ پوری دنیا میں خود کو مسلسل وائرل کروا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ انھیں فالو کرے، زہریلا سریش چوہانکے بھی اس ایڈ کی مخالفت کر چکا ہے، نیز سال گزشتہ حج کا خطبہ دیا تھا، اس وقت کئی ممالک کے مسلمانوں نے احتجاج درج کرایا تھا بلکہ عرب کے باشندوں نے " انزلوا العیسی من المنبر" کے نام سے ٹویٹر ٹرینڈ بھی چلایا تھا، یہی نہیں لیبیا کے دارالافتاء سے فتویٰ جاری ہوا تھا کہ ان کے پیچھے نماز جائز نہیں، حجاج ان کے پیچھے نماز پڑھنے کے بجائے اپنے خیموں میں انفرادی نماز ادا کریں! ان سے مسلمانوں کے اختلاف کے کئی وجوہات ہیں، یہ معتدل اسلام پیش کرتے ہیں (جو کہ لبرلز کا طریقہ ہے)، پولینڈ میں یہودی ہولوکاسٹ کے متوفیان کے لیے دعائے مغفرت اور نماز جنازہ پڑھنا، سلمان رشدی کی حمایت میں آواز اٹھانا، اسلام پسند نوجوانوں کو گمراہ قرار دینا، مسلمان، یہودی اور عیسائی کو آپس میں بھائی بھائی کہنا وغیرہ، خیر! دورۂ بھارت تب کامیاب کہہ سکتے ہیں جب پہلے یہاں کی ہماری مسلم جماعتوں و رہنماؤں سے ملاقات کرے اور ان سے ہماری تکالیف سننے کے بعد بی جے پی والوں سے مل کر ہمارے حق میں بات چیت کرے! اب دیکھنا یہ ہے کہ مہمان خصوصی یہاں کے مسلمانوں کی نہ سہی اسلام کی یہاں کیسی ترجمانی کرتے ہیں؟.
___________________________

Post a Comment

SEEMANCHAL EXPRESS

Previous Post Next Post