جنــــازہ ســے عبرتــــــ



.سیمانچل ایکسپریس/ منہاج احمد

          *✨جنــــازہ ســے عبرتــــــ✨*```
 
    کل نعیم چوہدری کے جنازے سے فارغ ہوتے ہی ایک  قبر کے قریب آ کر کھڑے ہو گئے اور  ہم پوچھنے لگے..
ذرا بتاؤ اگر یہ شخص ابھی دنیا میں واپس آ جائے تو کیا کرے گا..؟

 اس سوال پر ایک دفعہ تو سب کو جھٹکا لگا کہ کیا  کہنے والے ہیں....

ہم  مسکرائے اور بولے میں انسان ہی ہوں..... سوال کا جواب کوئی دینا چاہے گا.....

ایک دو شخص ہم آواز ہو کر بولے، نیک کام کرے گا، اچھائی کے کام کرے گا...

اتنے میں پیچھے سے آوازیں گونجنے لگ گئیں جیسے عموماً ہوتا ہے کہ ایک آدمی بولا تو سب ہی اپنی اپنی رائے دینے لگے...
ایک آواز  کان میں پہنچی، دین کا کام شروع کر دے گا...
ایک آواز آئی قرآن و سنت کو پکڑ لے گا....

ابھی یہ سلسلہ چل رہا تھا کہ ہم کہنے لگے: ساری باتوں کا خلاصہ ایک ہی ہے کہ یہ اللہ کی نافرمانی سے دور ہو کر اللہ اور اس کے رسول کا فرمانبردار بن جائے گا!...

 لیکن بھائی بات یہ کنفرم ہے کہ یہ کبھی نہیں آئے گا.... ہاں تم لوگ ضرور جاؤ گے.....

یہ کبھی نہیں کر سکے گا..... لیکن تم لوگ باہر ہو.... اس لیے تم لوگ وہ کرو جو یہ کرنا چاہتا ہے....
یہ فاصلہ تو صرف دو چار فٹ کا ہے کہ وہ نیچے ہے تم اوپر ہو لیکن درحقیقت یہ بہت بڑا فاصلہ ہے.... یہ کہہ کر ہم نے سلام کیا اور چلتے بنے لیکن پیچھے کھڑے ہر شخص پر ایک ایسی کپکپی طاری ہوئی، ایک ایسی کیفیت ہوئی کہ ہر شخص کی زبان پر استغفار جاری تھا اور آنکھ نم تھی۔

کاش ہمیں بھی کسی جنازے سے عبرت حاصل ہو اور ہم فکر آخرت میں گناہوں سے توبہ کر کے نیک اعمال کرنے لگیں۔ اللہ تعالی ہم سب کو نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اور اپنے پیارے بندوں میں شامل فرمائے جن  سے وہ راضی ہوں....!!!```منہاج احمد روز نامہ ہمارا سماج دہلی

Post a Comment

SEEMANCHAL EXPRESS

Previous Post Next Post