جمعیۃ علماء ہند ضلع شاہدرہ کی اجلاس کی کامیابی کے لیے میٹنگ کا انعقاد




رپورٹر محمد اسلم

نئی دہلی (پریس ریلیز )
سندر نگری کے او بلاک واقع جامع مسجد نورانی میں جمعیۃ علماء ہند ضلع شاہدرہ کی دہلی کے رام لیلہ میدان میں آئندہ 10-11-12 فروری کو ہونے والے جمعیۃ علماء ہند کے اجلاس کی کامیابی کے لیے مولانا محمد عباس قاسمی کی صدارت میں اہم میٹنگ منعقد کی گئی، نظامت کے فرائض قاری محمد ہارون نے انجام دیے . میٹنگ کا آغاز مولانا عبدالرحمن قاسمی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا. میٹنگ کے کنوینر جمعیۃ علماء ہند صوبہ دہلی کے نائب صدر مولانا خلیل احمد قاسمی تھے جبکہ میٹنگ میں مہمان خصوصی کے طور پر جمعیۃ علماء ہند صوبہ دہلی کے صدر مولانا محمد عابد قاسمی نے شرکت کی اور میٹنگ میں شامل شاہدرہ ضلع کے علماء کرام اور علاقائی معززین سے اجلاس کو اپنے جانی و مالی تعاون سے کامیاب کرنے کی اپیل کی . اجلاس کی کامیابی کے لیے میٹنگ میں شرکت کرنے والے علماء کرام نے کئی اہم و مفید رائے پیش کیں نیز اجلاس کے متعلق کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے غور خوض کیا گیا. میٹنگ میں مولانا محمد عابد قاسمی کے علاوہ جمعیۃ علماء ہند صوبہ دہلی کے ناظم عمومی مولانا اسلام الدین قاسمی، قاری نور محمد، حاجی مطلوب عالم رانا، مولانا ولی اللہ قاسمی، مولانا محمد یوسف قاسمی، قاری محمد شوقین اسعدی و دیگر علماء نے بھی اظہار خیال کیا. اظہار تشکر قاری محمد ہارون نے پیش کیا جبکہ میٹنگ کا اختتام مولانا اسلام الدین قاسمی کی دعا سے ہوا. میٹنگ میں شامل اہم شرکاء میں مولانا محمد ارشاد قاسمی، قاری محمد یامین، مفتی محمد شمشاد ندوی، قاری زین العابدین، مفتی محمد جواد عالم، محمد امجد، مولانا محمد گلفام قاسمی، مفتی محمد ثاقب قاسمی، امین قریشی، قاری محمد مرسلین، مفتی محمد شمعون قاسمی، مولانا محمد توصیف قاسمی، قاری محمد فاروق، قاری ابوبشر اور شکیل احمد قریشی کے نام قابل ذکر ہیں.


Post a Comment

SEEMANCHAL EXPRESS

Previous Post Next Post