سابق وزیر اور سینئر این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے اور انہیں سزا دے: مولانا ندیم صدیقی




سابق وزیر اور این سی پی کے سینئرلیڈر بابا صدیقی کے قتل کی سخت مذمت
 حکومت خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کر کے قرار واقعی سزا دے : مولانا ندیم صدیقی

ممبئی۔14؍ اکتوبر 2024 (پریس ریلیز)  سابق وزیر اور این سی پی کے سینئرلیڈر بابا صدیقی کے بے رحمانہ قتل کی جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بابا صدیقی جیسے ملی و سماجی لیڈر کا قتل ریاست میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا ثبوت ہے ،انہوں نے خکومت سے خاطیوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سنگین واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیق ہونی چاہئے تاکہ اصل حقائق عوام کے سامنے آئیں اور قتل کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جاسکے۔
 جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بابا صدیقی صاحب کا انتقال اس دور میں عوام و خواص سب کے لئے بڑا خسارہ ہے ، وہ بڑی صلاحیتوں اور خوبیوں کے مالک تھے ، میرے ان سے ذاتی مراسم تھے بہت سے ملی مسائل میں وہ ہمارے ساتھ کھڑے رہتے تھے ، خاص طور پر دھولیہ اور نندوربار فساد ات کے موقع پر متاثرین کی داد رسی ،کووڈ میں مریضوں کے لئے آکسیجن کی فراہمی اور مہاراشٹر بھر میں اسکول کے طلباء و طالبات کو کمپیوٹر کی تعلیم سے جوڑنے، غریب طلباء کو اسکار شپ فراہم کرنے اور ملت کے دیگر مسائل کے لئے انہوں نے جو ہمہ جہت خدمات انجام دی ہیں مہاراشٹر کی عوام اسے کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔
اللہ تبارک وتعالی ان کی جملہ خدمات کو قبول فرمائے ان کو اس کا بہتر سے بہتر اجر عطاء فرمائے ۔ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم مرحوم بابا صدیقی صاحب کےجملہ پسماندگان بالخصوص انکے بیٹے رکن اسمبلی ذیشان صدیقی صاحب انکے اہل خانہ ، لواحقین اور چاہنے والوں سے تعزیت مسنونہ اور دعاءمغفرت پیش کرتے ہیں کہ اللہ تعالی مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے ، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے،صوبے بھر کے تمام جمعیتی احباب ،اراکین ،ائمہ مساجد ، اورذمہ داران مدارس اور عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ مرحوم کےلئے ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کا اہتمام کریں۔

محترم ایڈیٹر صاحب:برائے مہر با نی اس پریس ریلیز کو اپنے موقر روز نا مہ میں شائع فر ماکر مشکور فر مائیں  


Post a Comment

SEEMANCHAL EXPRESS

Previous Post Next Post