طاہر گیاوی کی رحلت

دلائل و براہین کی دنیا کا بے تاج بادشاہ، حنفیت و دیوبندیت کی دہائیوں تک تن تنہا ترجمانی کرنے والا عظیم مناظر، خطابت و بیان کا شیر ببر آج دارِ فانی سے کوچ کر گیا۔ 
عظیم صلاحیتوں کے اس عظیم انسان نے اپنے بے مثال حافظے، بر محل قادر الکلامی اور احقاق حق میں اس شان سے اپنا لوہا منوایا تھا کہ سر زمینِ ہند کا چپے چپے میں اس کی خطابت کی گونج اور اس کے نام کی بازگشت سنائی دیتی تھی۔ 
اللہ تعالیٰ حضرت کی خدمات کا بہترین صلہ عطا فرمائے اور بعد والوں کو حضرت کے علوم سے استفادے کی توفیق دے۔ آمین

Post a Comment

SEEMANCHAL EXPRESS

Previous Post Next Post