کانپور: شہری جمعیۃ علماء کانپور کے زیر اہتمام قاضی شہر حافظ و قاری عبدالقدوس ہادی کی سرپرستی میں اصلاح معاشرہ کمیٹی کی تشکیل کی گئی ہے،اسی اصلاح کمیٹی کے کنوینر مولانا ابوبکر ہادی کی نگرانی میں چلائے جا رہے شہدائے اسلام عشرہ کاآٹھواں پروگرام بابا مصلیٰ کرنیل گنج میں منعقد ہوا۔ جلسہ کی صدارت مولانا نجیب خان جامعی نے کی اس پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے مفتی حسان قاسمی نے کہا کہ ماہ محرم کی عظمت و فضیلت صرف اس وجہ سے نہیں کہ اس ماہ نواسہئ رسولؐ سیدنا حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت کا انتہائی المناک واقعہ رونما ہوا بلکہ یہ ماہ زمین و آسمان کی پیدائش کے وقت سے محترم و معزز اور عظمت والا مہینہ اللہ رب العزت نے قرار دیا، انہوں نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ وہ مہینہ ہے جس میں بہت سے تاریخی واقعات رونما ہوئے خلیفہ دوم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت کا واقعہ بھی اسی ماہ کی پہلی تاریخ کو پیش آیا وہ صحابی رسولؐ جن کے ایمان و اسلام کی خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعائیں کیں جن کے ایمان و اسلام میں داخل ہوتے ہی مکہ میں اسلام کو تقویت ملی،انہوں نے کہا کہ شہادت ایک ایسا اعلیٰ درجہ ہے اس نعمت عظمیٰ کے حصول کی ہر آدمی خواہش رکھتا ہے، خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہادت کے لئے دعائیں کیں، حضرت عمر فاروق ؓنے شہادت کی تمنا کی، انہوں نے کہا کہ اس ماہ محرم میں مستند احادیث و روایات سے صرف دو کام کرنے کے ثبوت ملتے ہیں (1) عاشورہ کے دن کا روزہ جو کہ رمضان کے روزے کی فرضیت سے پہلے امت کے لئے واجب اور ضروری تھا حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ کی حدیث ہے فرماتی ہیں '' زمانہ جاہلیت میں قریش روزہ رکھتے تھے اور جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی روزہ رکھتے تھے، جب آپؐ نے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت فرمائی تو وہاں بھی عاشورہ کا روزہ رکھا اور حضرت صحابہ کرامؓ کو بھی روزہ رکھنے کا حکم فرمایا، پھر جب ماہ رمضان میں روزہ رکھنے کی فرضیت کا حکم آیا تو آپ نے لوگوں کو اختیار دیتے ہوئے ارشاد فرمایا جو چاہے عاشورہ کا روزہ رکھے جو چاہے نہ رکھے اس حدیث مبارکہ سے معلوم ہوا کہ ہجرت سے قبل بھی حضورؐ کی اپنی عادت شریفہ روزہ رکھنے کی تھی اور ہجرت کے بعد دوسروں کو بھی تاکید فرمائی تھی (2) عاشورہ کے دن اہل وعیال پر کھانے پینے میں وسعت وفراخی کرنا اس کی بڑی فضیلت وارد ہوئی ہے چنانچہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے کہ جو شخص اس عاشورہ کے دن اپنے گھر والوں پر خرچ کرنے میں وسعت و فراخی کرے گا اللہ تعالیٰ سارا سال اس پر رزق میں وسعت فرمائے گا،آج ہم نے اس ماہ میں جو طرح طرح کی خرافات و بدعات اور رسومات ایجاد کر دی ہیں جن کا اسلام سے کوئی تعلق اور دور کا واسطہ بھی نہیں ہے۔ آج جو خرافات ہمارے یہاں رائج و عام ہیں ان کا ظہور اور آغاز چوتھی صدی ہجری کے دور سے شروع ہوا عزیزوں یہ محرم کا مہینہ غم کا مہینہ نہیں ہے۔ محرم کے ماہ میں اسلام کے عظیم واقعات رونما ہوئے،اسی ماہ میں حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول ہوئی، حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی جودی پہاڑی پر ٹھہری، سلیمان علیہ السلام کو عظیم سلطنت ملی، اسی ماہ میں آپ ؐ نے مدینہ کی جانب ہجرت کی لہذا اس ماہ میں ہم غیرشرعی رسومات سے پرہیز کرتے ہوئے اس ماہ کی حرمت کو برقرار رکھیں جلسہ کا اختتام دعا سے ہوا،اس موقع پر مولانا انس قاسمی کے علاوہ علاقائی عوام و مصلیان موجود تھے۔
محرم زمین و آسمان کی پیدائش کے وقت سے ہی معزز اور عظمت والا مہینہ ہے:حسان قاسمی
Minhaj Ahmed Qasmi
Minhaj Ahmed Qasmi ( M.A ) G.B.U
• PIB and DIP rectified Reporter
• Founder - All India Seemanchal Jan Vikas Parishad
• Chief Editor - Seemanchal Express
• Chief Reporter in - Hamara Samaj Urdu Daily News Paper New Delhi
• Reporter in Urdu Daily Hindustan Express And Siyasi Taqdeer News Paper Delhi
• I am fighting in Zila Parishad Election in 2021 From Jokihat Araria Bihar
• Election Complaining for BJP in J&K and Loksabha Election 2014
• Incharge in Araria Purnia Bhagalpur and Kishanganj Bihar
• Delhi Assembly Election 2015 in-charge in North East and East Delhi
• MCD Election 2018 Election in-charge in North East and East Delhi and other Social and Political works under RSS and BJP Senior Leaders
• Federation for Development Secretary
• Jamiyat Uama E- Hind Delhi State Secretary
• Advisory Member Delhi Minority Commission
