بنگلور میں اپوزیشن اتحاد کے اجلاس پر مودی کا طنز
نئی دہلی، 18 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز بنگلور میں اپوزیشن پارٹیوں کے اجلاس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ “جو لوگ (اپوزیشن لیڈران) جمع ہوئے ہیں وہ بدعنوانی کے الزامات کے بارے میں پوچھے جانے پر خاموش ہوجاتے ہیں۔”
مسٹر مودی نے آج پورٹ بلیئر میں ساورکر بین الاقوامی ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل بلڈنگ کے تختے کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کہا، “جمہوریت میں عوام کی حکومت، عوام کے ذریعے اور عوام کے لیے ہوتی ہے ، لیکن خاندانی سیاسی پارٹیوں کے لیے یہ خاندان کی، خاندان کے ذریعہ اور یہ خاندان کے لیے ہے ۔"
کانگریس پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، " اس کے لیے سب سے پہلے خاندان، ملک کچھ نہیں۔ یہی ان کا مثالی مقصد ہے ، نفرت، کرپشن اور خوشامد کی سیاست۔
وزیر اعظم نے طنزیہ انداز میں کہا کہ “ملک کے باشندوں میں کبھی بھی صلاحیتوں اور ہنروں کی کمی نہیں تھی، لیکن بدعنوان خاندانی پارٹیوں نے ہمیشہ ان کے ساتھ ناانصافی کی اور ہندوستان کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا”۔
مسٹر مودی نے الزام لگایا کہ “جب کسی ریاست میں ان کی غلط حکمرانی کا پردہ فاش ہوتا ہے تو دوسری ریاستوں کے یہ لوگ فوراً اس کے دفاع میں دلائل دینا شروع کردیتے ہیں۔ اس کا صرف ایک نظریہ اور ایجنڈا ہے ، اپنے خاندان کو بچانا اور خاندان کی خاطر کرپشن کو بڑھنے دینا۔
تمل ناڈو میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے حالیہ چھاپے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "اب بدعنوانی کے بہت سے معاملے سامنے آ رہے ہیں، لیکن وہ (اپوزیشن) پہلے ہی کلین چٹ کا دعوی کر چکے ہیں"۔
مسٹر مودی نے دعویٰ کیا کہ ملک کے لوگوں نے پھر سے 2024 کے انتخابات میں ہماری حکومت کو واپس لانے کا ارادہ کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں ملک کی حالت زار کے ذمہ دار کچھ لوگ اپنی دکانیں کھول کر بیٹھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ نو سالوں میں ہم نے نہ صرف پرانی حکومتوں کی غلطیوں کی اصلاح