جامعہ دارالقرآن وزیرآبادمیں تعزیتی نشست کا انعقاد

نامہ نگار سیمانچل ایکسپریس • منہاج احمد

نئی دہلی: بدھ 15 فروری 2023

جامعہ عربیہ شمس العلوم شاہدرہ کے بانی و مہتمم مولانا شعیب انجم جامعی کے سانحہ ارتحال پر، ایصال ثواب کے لئے جامعۃ الطیبات وجامعہ دارالقرآن وزیرآباد،دہلی میں قرآن خوانی ودعاءمغفرت کااہتمام کیا گیا،اس کے بعد جامعہ دارالقرآن میں ایک تعزیتی نشست منعقد ہوئ، جس کی صدارت جامعہ کے بانی وناظم  مولانامحمد شمیم عادل قاسمی نےکی،نشست کاآغاز عبد العزیز متعلم جامعہ کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا،مولاناشعیب انجم کی وفات پر،مولانامحمدشمیم عادل قاسمی نے شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے،تعلیمی خدمات کاایک عظیم خسارہ قراردیا،انہوں نے تعزیتی بیان میں فرمایا کہ مولانا شعیب انجم تعلیمی خدمات کاجذبہ رکھنے والے ایک فکرمندعالم دین تھے،آپ جامع مسجد امروہہ کے فاضل اور اپنے وقت کے اعلیٰ علمی صلاحیتوں کے مالک،بزرگ عالم دین مفتی نسیم احمد فریدی رح،اورمولانا شبیہ احمد،فیض آبادی رح، کےفیض یافتہ تھے،آپ ہمیشہ ادب کے ساتھ ان بزرگوں کاتذکرہ اوران کی خوبیوں کوبیان فرمایا کرتے تھے،مولانا شعیب انجم کی یہ خصوصیت تھی کہ وہ علماء کرام اور دینی خدمات انجام دینے والے کی تعظیم وتکریم کرتے،قدرومنزلت اورخوب ان کی حوصلہ افزائی فرماتےتھے، خود اپنے مدرسہ کے اساتذہ کے ساتھ خوش اخلاقی اورمحبت سے پیش آتے اوران کے ساتھ اچھا معاملہ رکھتے تھے،مولانامحمد شمیم عادل قاسمی،نے کہاکہ مولانا شعیب انجم ،سعد مسجد گلی شاہ تارا،اجمیری گیٹ سے امامت اور قیام مدرسہ کے ذریعہ دینی و تعلیمی خدمات کاآغاز کیا،پھرآپ شاہدرہ تشریف لائے اور تاحیات جامعہ عربیہ شمس العلوم کے بانی و مہتمم کی حیثیت سے ادارہ کی نگرانی و تعلیمی خدمات بہ حسن وخوبی انجام دیتے رہے،مصیبت اور دکھ کی اس گھڑی میں،ھم مولانا مرحوم کے صاحبزادے مولانا محمد رضوان انجم قاسمی کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں،اورتعزیت مسنونہ پیش کرتے ہیں، اوردعاءکرتے ہیں کہ اللہ پاک مولانا مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے،جنت نصیب فرمائے، جامعہ کے سرپرست حاجی شکیل احمد نے اپنے پیغام میں کہاکہ مولانا شعیب انجم سے ہمارے دیرینہ تعلقات تھے،انہوں نے جامعہ عربیہ شمس العلوم کوکامیاب بنانے میں اہم کرداراداکیا،یہ ان کے لئے بہترین صدقہ جاریہ ہے،مولانابہت سنجیدہ،ملنسار،خوش اخلاق اور تعلیمی خدمات انجام دینے والے ایک اچھے عالم دین تھے،  مفتی مجاھدحسن قاسمی،امام وخطیب جامع مسجد،وزیرآبادکی رقت آمیزدعاءپر،تعزیتی نشست اختتام پذیر ہوئی،دعاءمیں مولانا فیضان احمد قاسمی،نائب ناظم جامعہ، مولانامحمداعجازنعمانی، محمدضیاءالدین اورجامعہ کے تمام طلبا شریک تھے

Post a Comment

SEEMANCHAL EXPRESS

Previous Post Next Post